ایک ہزار سے زائد پاکستانی ڈاکٹر غزہ متاثرین کی مدد کیلئے تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد ڈاکٹرز غزہ میں مشکلات سے دوچار ہزاروں مریضوں کے علاج کے لیے پر عزم ہیں۔

اس بات کا انکشاف الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر زاہد لطیف نے مقامی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہزار ڈاکٹر ز میں 400خواتین ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رجسٹرڈ ڈاکٹروں میں آرتھوپیڈک، ویسکولر، اور جنرل سرجن، اینستھیٹسٹ، پیڈیاٹرک سرجن، ایمرجنسی اور کریٹیکل کیئر اسپیشلسٹ اور گائناکالوجسٹ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں صحت کی متعدد سہولیات تباہ ہونے کے بعد صحت کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ مزید یہ کہ درجنوں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

وزارت کے مطابق 18,000 سے زیادہ زخمی ہیں اور ان میں سے زیادہ تر کو طبی سامان تک رسائی نہیں ہے۔

الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کے چیئرمین نے کہا کہ اسلام آباد میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے دفتر کے ساتھ ساتھ قاہرہ، مصر میں ڈبلیو ایچ او کے ہیڈ آفس کو ان پاکستانی ماہرین صحت کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے جو غزہ میں خدمات انجام دینا چاہتے ہیں۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ یہ معلومات فراہم کریں کہ وہ جنگی علاقے میں کب داخل ہو سکتے ہیں۔

تاہم، الخدمت کے طبی عملے کو ڈبلیو ایچ او اور ان کی پارٹنر تنظیموں کی جانب سے غزہ میں خدمات انجام دینے کے لیے اسرائیل کے کسی بھی پڑوسی ملک بھیجنے کی اجازت نہیں ملی ہے۔

Related Posts