متوالوں کے اچھے دن شروع ہوچکے، روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے، مریم نواز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز کا ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ پر بیان سامنے آگیا
مریم نواز کا ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ پر بیان سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ متوالوں کے اچھے دن شروع ہوچکے ہیں روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدراور NA-242 سے پارٹی ٹکٹ پر اُمیدوار حاجی شرافت اکاخیل اور گل اکاخیل نے گوجرنوالہ میں مہنگائی مکاؤمارچ کے دوران پارٹی کی مرکزی نائب صدر مریم نواز، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورپارٹی کے سینئر رہنماء حمزہ شہباز شریف، سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر اور پارٹی کی ترجمان مریم اورنگزیب سے ملاقات کی۔

انہیں کراچی کی سیاسی صورتحال سے آگاہی کے ساتھ ساتھ مہنگائی مکاؤ مارچ کی لازوال کامیابی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر پارٹی کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ کراچی نواز شریف کے چاہنے والا کا شہر ہے کراچی میں قیام امن کے لئے میاں نوازشریف کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

شہر قائد کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کئی میگا منصوبے دیئے جن میں گرین لائن منصوبہ سرفہرست ہے آج لاکھوں افراد روزانہ جدید اور سستی سہولت سے فیضیاب ہورہے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ ان شاء اللہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد میاں شہباز شریف کے وزیر اعظم بنتے ہی کراچی ایک بار پھر ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا اور ہمارے دور کے دیگر زیر التواء میگاپروجیکٹ منصوبے مکمل کرکے عوام کو ریلیف دینگے۔

مزید پڑھیں: ترین گروپ کا پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان

انہوں نے شرافت اکاخیل کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات کی تیاری ابھی سے شروع کردیں۔ انہوں نے کہا کہ متوالوں کے اچھے دن شروع ہوچکے ہیں روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے۔

Related Posts