پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی بغیر کھیلے ملتان سلطان کو دینے کا امکان مسترد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Our first priority is completion of PSL 5: Wasim Khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر کرکٹ بورڈ کے پاس پاکستان سپر لیگ کے ناک آؤٹ میچز کے انعقاد کے علاوہ کوئی اور ترجیحات نہیں ہیں۔

بین الاقوامی کھیلوں کی ویب سائٹ سے گفتگو کے دوران وسیم خان نے کہا کہ دنیا بھر میں جاری کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد پی سی بی پی ایس ایل سیزن 5 کو مکمل کرنے سے متعلق منصوبہ بنائے گا ۔

وسیم خان نے مزید کہا کہ کرکٹ بورڈ تمام امکانات اور بقیہ پی ایس ایل کو دوبارہ ترتیب دینے کا بہترین وقت تلاش کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ پراعتماد ہے اور ہم سال کے آخر میں یہ کام انجام دیں گے ۔

وسیم خان نے بغیر کسی مقابلے کے ملتان سلطانز کو پوائنٹس کی بنیاد پر ٹرافی سونپنے کے امکانات کو بھی ٹھکرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے جوش و خروش کم ہوگا۔

مزید پڑھیں: شین وارن کا بہترین پاکستان الیون کا انتخاب ، وسیم اکرم کپتان نامزد

انہوں نے کہا کہ صرف ٹرافی ملتان سلطان کے حوالے کرنے میں کوئی لطف نہیں ہے۔ ہمارا پہلا نکتہ تکمیل کی طرف جانا ہے اور اگر ایسا نہیں ہوسکتا ہے تو پھر جیسا کہ دنیا بھر کی دیگر لیگوں نے انجام دیا ہے اس کے بعد فاتح کا اعلان کرنا ہے۔

سی ای او نے پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کو پاکستان کے لئے ایک بڑی کامیابی قرار دیا کیونکہ پورا ٹورنامنٹ ملک میں کھیلا گیا تھا۔

Related Posts