شین وارن کا بہترین پاکستان الیون کا انتخاب ، وسیم اکرم کپتان نامزد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shane Warne picks best Pakistan XI, names Wasim Akram as skipper

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر شین وارن نے اپنی بہترین پاکستان الیون کو منتخب کیا اور وسیم اکرم کو ٹیم کا کپتان نامزد کیا ہے۔

شین وارن انسٹاگرام پرتمام کرکٹ کھیلنے والے ممالک کی بہترین الیون کا انتخاب کررہے ہیں جس کے دوران  پاکستان کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی حیرت انگیز اور انتہائی باصلاحیت تھے۔

بہترین پاکستان الیون کا اعزاز دیتے ہوئے شین وارن نے کہا کہ میں 1990ءسے 2013ءتک کرکٹ کھیل چکا ہوں۔ سعید انور دنیا کے بہترین اوپنرز میں سے ایک  جبکہ عامر سہیل کے ساتھ بہترین پارٹنر ثابت ہوتے تھے۔

مڈل آرڈرز کا ذکر کرتے ہوئے شین وارن  نے کہا کہ مڈل آرڈر میں تیسرے نمبر پر اسپن اور فاسٹ  باؤلنگ کو اچھی طرح کھیلنے والے کھلاڑی محمد یوسف تھے۔ چوتھے نمبر پر انضمام الحق ہیں جبکہ میں نے یونس خان اور معین خان کوبالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر رکھا ہے۔ 

باؤلنگ لائن اپ پر تبصرہ کرتے ہوئے شین وارن نے کہا کہ 90ء  کی دہائی کے آخر میں پاکستان کا باؤلنگ اٹیک بہترین تھا۔

مزید پڑھیں: قومی رہنماؤں کے کارناموں پر مبارکباد دینا نہ بھولیں۔وقار یونس

انہوں نے اپنی ٹیم کیلئے وسیم اکرم ، شعیب اختر ، وقار یونس ، ثقلین مشتاق ، اور مشتاق احمد کو منتخب کرنے کے ساتھ ساتھ کہا کہ وسیم اکرم بہترین فاسٹ باؤلر تھے جن  کی مہارت لاجواب تھی۔

آسٹریلوی کھلاڑی شین وارن کے مطابق شعیب اختر  ایک ایسا شخص تھا جو 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے مسلسل باؤلنگ  کرسکتا ہے۔ اس کا سامنا کرنے کا نتیجہ قطعی خوفناک ثابت ہوسکتا تھ جبکہ  ریورس سوئنگ اور یارکروقار یونس کا خاصہ تھا۔

مایہ ناز اسپن باؤلر شین وارن کی ٹیم میں سعید انور ، عامر سہیل ، محمد یوسف ، انضمام الحق ، یونس خان،  معین خان ، وسیم اکرم (کپتان) ، ثقلین مشتاق ، مشتاق احمد ، شعیب اختر اور وقار یونس شامل ہیں۔

Related Posts