کراچی میں صرف 54 ٹریفک سگنلز فعال، افطار ٹائم میں چالان بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بزنس ریکارڈر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو  دی جانے والی بریفنگ میں یہ افسوسناک انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے 171 ٹریفک سگنلز میں سے صرف 54 ٹریفک سگنلز درست ہیں۔

آئی جی سندھ نے ہدایت کیکہ ٹریفک لائٹ سگنلز  پر کیمروں کی تنصیب اور مسلح پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نےکہا کہ چالان کے جرمانوں سے حاصل رقم کا کچھ حصہ ان کیمروں کی مرمت اور  بحالی پر خرچ کیا جائے۔ آئی جی سندھ نے سڑکوں اور  شاہراہوں پر ٹولیوں کی صورت میں موجود ٹریفک پولیس افسران اور جوانوں کو فوری ختم کرنے کے بھی احکامات دیے۔

دوسری جانب جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک نے کراچی میں شام 5 بجے سے افطار  تک  شہریوں کے چالان نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز  نے احکامات جاری کیے ہیں کہ  شام 5 بجے سے افطار تک کوئی  افسر چالان نہیں کرےگا،  ٹریفک رواں رکھا جائے تاکہ شہری باآسانی اپنے گھروں  پر افطار کرسکیں، فیملی کے ساتھ موجود افراد کو چالان کے بجائے وارننگ دے کر رہنمائی کی جائے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نےکہا کہ  ون وے کی خلاف ورزی  پر فوکس کریں، اس وجہ سے حادثات  ہوتے ہیں، کراچی میں ون وے کی خلاف ورزی  پر ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پڑتا ہے، سڑک پر ٹرننگ کے پاس گاڑیوں، رکشوں اور  موٹرسائیکلوں کی پارکنگ  روکی جائے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے ہدایت کی ہےکہ آفیسر  باڈی وارن کیمرے کے بغیر چالان نہیں کریں گے، افسران و اہلکار اکٹھےکھڑے نہیں ہوں گے، شارع فیصل  پر فاسٹ لین کی پابندی کو  یقینی بنائیں،  شارع فیصل پر موٹر سائیکل سواروں کو بائیں لین میں چلنےکی ہدایت کریں۔

Related Posts