ملک میں پیاز غریبوں کی پہنچ سے دور ہوگئی، 320 روپے فی کلو میں فروخت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں پیاز غریبوں کی پہنچ سے دور ہوگئی، 320 روپے فی کلو میں فروخت
ملک میں پیاز غریبوں کی پہنچ سے دور ہوگئی، 320 روپے فی کلو میں فروخت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ادارہ شماریات کی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں پیاز 320، راولپنڈی میں 310 اور سیالکوٹ میں 270 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے، جبکہ پشاور میں 280 روپے اور خضدار میں 250 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق فیصل آباد، سرگودھا،ملتان اور بہاولپورمیں پیازفی کلو قیمت220روپے ہے۔کراچی،لاہور اور گوجرانوالا میں پیازکی فی کلوقیمت 240 روپے تک ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق کوئٹہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی پیاز کی فی کلو قیمت220 روپے تک پہنچ چکی ہے، جبکہ حیدرآباد اور بنوں میں پیاز200 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔

ادارہ شماریات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے پیاز کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 260 روپے تک تھی۔

Related Posts