فضائی میزبانوں کے کینیڈا میں سلپ ہونے کا سلسلہ تیز ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فضائی میزبانوں کے کینیڈا میں سلپ ہونے کا سلسلہ تیز ہوگیا
فضائی میزبانوں کے کینیڈا میں سلپ ہونے کا سلسلہ تیز ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع ہی فضائی میزبانوں کے کینیڈا میں سلپ ہونے کے سلسلے میں تیزی آگئی، اب تک مجموعی طور پر13 فضائی میزبان سلپ ہوئے تاہم کسی ملازم کو واپس بھی نہیں لایا جاسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کے معاملے پر فضائی میزبانوں میں تشویش اور ادارے پر بے یقینی کے سائے منڈلانے لگے۔

پی ٹی آئی کی نجکاری کے عمل شروع ہوتے ہی فضائی میزبانوں کے کینیڈا میں سلپ ہونے کا سلسلہ تیز ہوگیا، مجموعی طور 13 فضائی میزبان کینیڈا پہنچ پر غائب ہوچکے ہیں۔

2022کی اگر بات کی جائے تو پانچ فضائی میزبان لاپتہ ہوئے تھے۔

سال 2023 میں کینیڈا کی پروازوں پر 7 فضائی کریو ممبرز سلپ ہوئے جبکہ 2024کے رواں ماہ کے آخری ہفتے میں پہلا کریو ممبربھی گزشتہ روز کینیڈا میں مبینہ طور پر سلپ ہوگیا۔

Related Posts