کورونا وائرس: وفاق کے نزدیک سب صوبے برابر ہیں، انگلیاں نہ اٹھائی جائیں۔گورنر سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Governor Sindh addressing a seminar of Pakistan Public Forum

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کے نزدیک سب صوبے برابر ہیں، کسی کو وفاق پر انگلیاں نہیں اٹھانی چاہئیں۔

شہرِ قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال ہمارے سامنے ہے۔ وزیر اعظم عمران خان بھی یہ صورتحال دیکھ رہے ہیں۔ان کے لیے سب صوبے برابر ہیں۔ 

پریس کانفرنس میں گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ سماجی سرگرمیاں ختم کرنا اور صفائی کا انتظام کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے ضروری ہے۔ حکومت جو ہدایات دے رہی ہے، ان پر عمل میں ہم سب کا فائدہ ہے۔

کورونا وائرس کے حوالے سے گورنر سندھ نے کہا کہ یہ وقت اتحاد کا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینمنٹ اتھارٹی کو وزیر اعظم عمران خان نے ہدایات دے دی ہیں جس پر کام جاری ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت کے مطابق ہماری خواہش ہے کہ افراتفری پھیلانے سے گریز کیا جائے۔ حکومت عوام کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کا مقابلہ کرے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  اقوام متحدہ نے کہا کہ کورونا وائرس سے عالمی بے روزگاری میں نمایاں اضافہ ہوگا جس سے 25 ملین مزید افراد کام سے محروم ہوجائیں گے ۔

ایک تازہ مطالعے میں بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن نے متنبہ کیا کہ نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے پیدا ہونے والے معاشی اور مزدور بحران نے دنیا بھر میں 8ہزارسے زیادہ افراد کی جان لے لی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا مزید 25 ملین افراد کو بے روزگار بنا سکتا ہے۔اقوام متحدہ

Related Posts