ون ڈے سیریز، نیوزی لینڈ کا اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ون ڈے سیریز، نیوزی لینڈ کا اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوگیا
ون ڈے سیریز، نیوزی لینڈ کا اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر میٹ ہینری سیریز سے باہر ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میٹ ہینری کراچی ٹیسٹ کے آخری روز انجری کا شکار ہوئے تھے، ان کی فٹنس بحالی میں دو سے چار ہفتے کا وقت درکار ہے۔

نیو زی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری کی جگہ ڈوگ بریسویل کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، میٹ ہینری 68 انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں، ڈوگ بریسویل دوسرے ون ڈے سے قبل ٹیم کو جوائن کریں گے۔

مزید پڑھیں:سرفراز احمد کا شاندار کم بیک، محمد رضوان کا بیان بھی سامنے آگیا

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے میچ پیرکو کھیلا جائیگا جب کہ دوسرا میچ بدھ کو اور تیسرا میچ جمعے کو ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ سیریز بغیر کسی نتیجے کے ڈرا ہوکر ختم ہوگئی۔

Related Posts