سرفراز احمد کا شاندار کم بیک، محمد رضوان کا بیان بھی سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرفراز احمد کا شاندار کم بیک، محمد رضوان کا بیان بھی سامنے آگیا
سرفراز احمد کا شاندار کم بیک، محمد رضوان کا بیان بھی سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شاندار کم بیک پر ساتھی وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کیلئے اپنے پیغام جاری کیا ہے۔

محمد رضوان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ سیفی بھائی ایک بار پھر بہترین بلے بازی کی آپ نے، یہ سب اللہ پر یقین اور محنت کی وجہ سے ہے۔

سرفراز احمد کو بہترین پرفارمنس پر سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں محمد رضوان نے لکھا سیفی بھائی ایک بار پھر بہترین بلے بازی کی آپ نے، یہ سب اللہ پر یقین اور محنت کی وجہ سے ہے۔

رضوان نے مزید لکھا کہ مجھے سیفی بھائی کے مین آف دی سیریز لینے پر ایسے ہی خوشی ہے جیسے یہ مجھے ملا ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ خوشی ہے، خوش رہیں سیفی بھائی۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ڈرا، سیریزبرابر ہوگئی

واضح رہے کہ سرفراز احمد کو 4 سال بعد قومی ٹیم میں موقع ملا اور انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 335 رنز بنا کر اپنی کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا۔

Related Posts