پاکستان سیٹیزن پورٹل پر کرپشن اور بدعنوانیوں کی کیٹگری بھی متعارف کروا دی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pakistan citizen portal
pakistan citizen portal

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان سیٹیزن پورٹل پر کرپشن اور بدعنوانیوں کی نئی کیٹگری بھی متعارف کروا دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان سیٹیزن پورٹل پر کرپشن اور بدعنوانیوں سے متعلق شکایات کے اندراج کے لیے خصوصی کیٹگری متعارف کروائی گئی ۔

عوام کی سہولت کے لئے اس کو مزید چھ درجہ بندی میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ ان میں مالی کرپشن ، فراڈ ، میرٹ کی خلاف ورزی ، اختیارات کا غلط استعمال اور نا اہلی شامل ہے) اس سے پہلے کرپشن سے متعلق شکایات کیلئے جنرل کیٹیگری کا استعمال ہوتا تھا۔

سیٹیزن پورٹل انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدام عوام کی جانب سے اندراج کی جانے والی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے ، حکومتی منصوبوں اور اداروں میں کرپشن سے متعلق شکایات کے اندراج کے لئے مالی کرپشن کی کیٹییگری مخصوص کی گئی ہے۔

اختیارات کے ناجائزاورغلط استعمال پر اب عوام اس سے متعلقہ کیٹیگری میں شکایت درج کراسکتے ہیں، فراڈ ور دھوکا دہی سے متعلق شکایات کے لیے بھی خصوصی کیٹیگری متعارف کروائی گئی ۔

مزید پڑھیں: پاکستان سٹیزن پورٹل سے 42 ہزار444 شکایات کا ازالہ کیا گیا ، رپورٹ

دستاویزات میں رد و بدل اور جعلی کوائف کے لئے بھی خصوصی کیٹیگری متعارف کروادی گئی ، پاکستان سیٹیزن پورٹل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور عوامی اعتماد کے تناظر میں یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

ادارہ دن رات وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق عوام کی شکایات حل کرنے کے لیے مصروف عمل ہے۔ کرپشن کیٹیگری متعارف کرانے سے نہ صرف عوام اداروں پر چیک اینڈ بیلینس رکھ سکیں گے بلکہ کرپشن کرنے والوں کو بھی احتساب کے عمل میں لے کر آئیں گے ۔

Related Posts