مدارس میں نئے داخلوں کا آغاز، بنوریہ میں دو روز میں 1200 سو فارم وصول

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کو مدرسہ ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کئے جانے کا امکان
ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کو مدرسہ ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کئے جانے کا امکان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : ملک بھر کے دینی مدارس میں تعلیمی سال 21-2020کے نئے داخلوں کاآغاز ہوگیا،بنوریہ میں دو روز میں 1200 سو فارم وصول ،نئے داخلوں میں دگنا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

جامعہ بنوریہ عالمیہ میں 23 مئی سے نئے داخلوں کا آغاز کیا گیا تھا، 800سے زائدآن لائن فارم موصول جبکہ 400 طلباء وطالبات نےبھی فارم جمع کرادیئے ہیں۔ضروری اسناد کی جانچ پڑتال اور انٹری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طلبہ وطالبات کوداخلہ دیا جائے گا۔

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ترجمان کے مطابق شعبہ درس نظامی ، تخصص فی الفقہ، تخصص فی الحدیث ، شعبہ معہد اللغۃ العربیہ، شعبہ تخصص فی التفسیر، چھ سالہ عالم آن لائن کورس ، فاسٹ ٹریک میٹرک ،اسکول حفظ وناظرہ سمیت دیگر تمام شعبہ جات میں ملکی وغیر ملکی کے طلباء وطالبات کے داخلہ فارم وصول کرلئے ہیں،جن کی ضروری اسناد کی جانچ پڑتال اور انٹری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طلبا وطالبات کوداخلہ دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اپریل میں وفاق المدارس العربیہ نے مارچ میں ہونے والے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا تھا، امتحانات میں 4 لاکھ 3 ہزار 42 طلبہ نے شرکت کی تھی۔

وفاق المدارس العربیہ کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق امسال امتحانات کے لئے 2 ہزار 356 امتحانی مراکز قائم کیئے گئے تھے۔ 16 ہزار 81 نگران اعلی (سپرٹینڈنٹ امتحان) اور معاون نگرانوں نے امتحانات کے دوران ڈیوٹی سرانجام دی۔ شعبہ کتب میں کل 9 ہزار 777 مدارس کے طلبہ و طالبات شریک ہوئے جبکہ شعبہ حفظ میں 11 ہزار 778 مدارس کے طلبہ و طالبات شریک ہوئے تھے ۔

تمام درجات کے امتحانات کے لئے فارم جمع کرانے والوں کی تعداد 4 لاکھ 18 ہزار 351 تھی جب کہ امتحانی عمل میں 4 لاکھ 3 ہزار 42 طلبہ نے شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیں: کنزالمدارس تعلیمی بورڈبن گیا،دعوتِ اسلامی کی درسِ نظامی کی سندڈبل ایم اے قرار

امتحانات میں 3 لاکھ 48 ہزار 670 طلبہ نے کامیابی حاصل کی جبکہ 54 ہزار 372 طلبہ ناکام ہوئے ہیں۔ اس طرح مجموعی نتائج کا تناسب 86 اعشاریہ 5 فیصد رہا۔

Related Posts