کنزالمدارس تعلیمی بورڈبن گیا،دعوتِ اسلامی کی درسِ نظامی کی سندڈبل ایم اے قرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: دینی تبلیغ کی بین الاقوامی غیر سیاسی جماعت دعوتِ اسلامی نے اہم کامیابی حاصل کرلی ہے جس کے تحت حکومت نے کنز المدارس کو تعلیمی بورڈ منظور کر لیا ہے جس کی درسِ نظامی کی سند ڈبل ایم اے کے مساوی قرار دے دی گئی۔

دعوتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ کنز المدارس کو وفاقی وزارتِ تعلیم کی اجازت سے تعلیمی بورڈ بنا دیا گیا ہے جبکہ تبلیغی جماعت کے شعبے جامعۃ المدینہ کی درسِ نظامی کی سند ڈبل ایم اے کے مساوی قرار دی گئی ہے۔

وفاقی وزارتِ تعلیم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے منظوری کے بعد جامعۃ المدینہ کی تعلیمی حیثیت سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد جامعۃ المدینہ سند جاری کرنے والا ادارہ بن گیا ہے۔

مولانا الیاس قادری کی سربراہی میں دعوتِ اسلامی پاکستان بھر میں اور بیرونِ ملک تبلیغِ دین کے کام میں مصروف ہے جس کے تحت بے شمار مساجد اور تبلیغی مراکز لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے ہر شہر میں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی حکومت نے علما ئے کرام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا، 5 نئے وفاق المدارس کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔

وزارت تعلیم کی جانب سے 3 ماہ قبل ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظوری کے بعد پانچ نئے وفاق المدارس کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ بورڈز کے آغاز سے متعلق تقریب میں وزیر تعلیم شفقت محمود نے بورڈ کی اسناد تقسیم کیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت نے 5نئے وفاق المدارس قائم کرکے علماء کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا

Related Posts