نیٹ فلکس کی فلم ’20th Century Girl‘ کیوں دیکھنی چاہیئے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیٹ فلکس کی سیریز ’20th Century Girl'‘ کیوں دیکھنی چاہیئے؟
نیٹ فلکس کی سیریز ’20th Century Girl'‘ کیوں دیکھنی چاہیئے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیٹ فلکس کی نئی کورین فلم ’20th Century Girl’‘ ناظرین میں بہت زیادہ مقبول ہورہی ہے۔

بنگ وو-ری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں کم یو جنگ، بائیون وو سیوک، روہ یون سیو اور پارک جنگ وو شامل ہیں، اب یہاں پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کیا اس فلم کو دیکھناچاہیئے یانہیں؟

پلاٹ

یہ فلم دو نو عمر لڑکیوں کی دوستی کے گرد گھومتی ہے۔ سیریز کا مرکزی کردار بو-را سے اُس کی سہیلی ایک لڑکے پر نظر رکھنے کا کہتی ہے، وہ اُس لڑکے کو پسند کرتی ہے اور چونکہ وہ دل کی سرجری کیلئے امریکہ جارہی ہوتی ہے اسی لیے وہ بو-را کو اُس پر نظر رکھنے کا کہتی ہے۔

اپنی سہیلی کے امریکہ جانے کے بعد بو-را اُس لڑکے کا پیچھا کرنے لگتی ہے جس دوران وہ اُس کی سرگرمیوں پر نظر رکھتی ہے اور اِس دوران بو-را اُسے پسند کرنے لگتی ہے۔

بو-را سمجھتی ہے کہ اُس کی سہیلی کسی اور کو پسند کرتی ہے جبکہ وہ بھی اسی لڑکے کو پسند کرتی ہے جسے بو-را چاہتی ہے۔

اب سوچیں کہ جب اُسے معلوم ہوگا کہ دونوں سہیلیاں ایک ہی لڑکے کو پسند کرتی ہیں تو کہانی میں آگے کیا ہوگا؟ہوسکتا ہے کہ فلم کے اختتام میں کسی ایک سہیلی کا دل ٹوٹے اور وہ کس کا ٹوٹے گا، اس کیلئے آپ کو فلم دیکھنی ہوگی۔

فلم کو کیوں دیکھنا چاہیئے؟

فلم کی کہانی بہت ہی مختلف ہے جس میں بے غرض دوستی اور معصوم محبت دکھائی گئی ہے، فلم کو دیکھتے ہوئے آپ ایک لمحے کیلئے بھی اُکتاہٹ محسوس نہیں کرینگے لہٰذا آپ کو یہ فلم ضرور دیکھنی چاہیئے۔ فلم کو آپ نیٹ فلکس پر باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔

Related Posts