نیٹ فلکس کی نئی سیریز ڈیہمر میں امریکا کا خوفناک سیریل کلر کیسے مرتا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیٹ فلکس کی نئی سیریز ڈیہمرمیں امریکا کا خوفناک سیریل کلر کیسے مرتا ہے؟
نیٹ فلکس کی نئی سیریز ڈیہمرمیں امریکا کا خوفناک سیریل کلر کیسے مرتا ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیٹ فلکس پر حال ہی میں ڈیہمر کےعنوان سے ایک دستاویزی فلم شروع کی گئی ہے جو امریکہ کے خوفناک سیریل کلرز میں سے ایک جیفری ڈیہمر کی کہانی پر مبنی ہے۔

1996 میں، جیفری ڈیہمر کو متعدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے مجرم قرار دیا گیا تھااور اسے مسلسل 15 عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن وہ صرف 3 سال زندہ رہ سکاتھا۔

جن لوگوں نے نیٹ فلکس کی یہ سیریز دیکھی ہے اُن کے ذہنوں میں ابھی بھی یہ سوال ہے کہ آخر اُس کی موت کیسے ہوتی ہے۔

فلم کی کہانی

نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم کی کہانی میں ایوان پیٹرز نے ڈیہمر کا کردار ادا کیا ہے اس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک سیریل کلر 17 بے گناہ لوگوں کو قتل کرتا ہے۔

جیفری ڈیہمر

جیفری لیونل ڈیہمر جس کو کینیل کے نام سے جانا جاتا ہے وہ 1960 میں پیدا ہواتھا۔ جو کہ بعد میں امریکہ کا ایک خطرناک سیریل کلر بن جاتا ہے، جس نے 1978-1991 کے دوران 17 لوگوں کا قتل کیا تھا۔

ڈیہمر کن لوگوں کا قتل کرتا تھا؟

Jeffrey Dahmer's Victims And Their Tragic Stories

ڈیہمر نے جن لوگوں کا قتل کیا تھا وہ تمام کے تمام مرد تھے جن کی عمریں 14 سے 32 سال کے درمیان تھیں، جن کو اُس نے اپنی دلی تسکین اور اُن کا جنسی طور پر استحصال کرنے کے بعد قتل کیا تھا۔

ڈیہمر کیسے پکڑا گیا؟

Evan Peters is Jeffrey Dahmer in first trailer for Ryan Murphy series |  EW.com

ڈیہمر کو اس کی مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے مختلف مواقع پر متعدد بار گرفتار کیا گیا تھا لیکن 1991 میں ایک شخص اس کا شکار ہونے سے پہلے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، اُس کی وجہ سے پولیس ڈیہمر کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئی، اس دن پولیس نے ڈیہمر کے اپارٹمنٹ کی تلاشی لی جہاں سے انھیں انسانی جسم کے مختلف اعضاء فلیٹ کی مختلف جگاؤں سے ملے۔

15 لگاتار عمر قید کی سزا

1992 میں ڈیہمر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ سزا سنائے جانے کے وقت، ڈیہمر کو بارڈر لائن پرسنلٹی ڈس آرڈر، شیزوٹائپل پرسنلٹی ڈس آرڈر، اور سائیکوٹک ڈس آرڈر کی تشخیص ہوئی تھی، حالانکہ وہ اپنے مقدمے کی سماعت میں قانونی طور پر سمجھدار پایا گیا تھا۔

اسے مسلسل 15 عمر قید کی سزا سنائی گئی اور کہا گیا کہ وہ کبھی بھی پیرول کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔ ڈہمر کو بعد میں 1978 میں اوہائیو میں ہونے والے ایک اضافی قتل کے جرم میں 16 ویں عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی۔

ڈیہمر کی موت کیسے ہوئی؟

نومبر 1994 میں، جب ڈیہمر کی عمر 34 سال تھی، اس وقت کرسٹوفر سکاور نامی ایک ساتھی قیدی نے اسے مار مار کر قتل کردیا تھا۔ اسکاور قتل میں ملوث ہونے کی وجہ سے 25 سال سے سزا کاٹ رہا تھا اور 1992 میں ڈیہمر کی جیل میں منتقل ہوا تھا۔

ڈہمر کو مارنے پر سکاور کا موقف

اس واقعے کے 20 سال سے زیادہ کے بعد، اسکارور نے پہلی بار اس بارے میں بات کی کہ اس نے ڈہمر کو کیوں مارا اور کہا کہ میرا قتل کرنے کا دل چاہ رہا تھا اور اسی بے چینی میں ڈیہمر کو قتل کردیا۔

یہ دستاویزی فلم کب ریلیز ہوئی

نیٹ فلکس کی یہ سیریز 21 ستمبر کو نشر کی گئی ہے جو کہ 10 اقساط پر مشتمل ہے۔

Related Posts