مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بجلی مزید کتنی مہنگی ہونے والی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nepra to ponder over Rs4.99 electricity price hike for monthly adjustment
The News

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) نے فروری کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کے طور پر 4.99 روپے بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اضافی رقم اپریل میں ماہانہ بلوں کے ذریعے وصول کی جائے گی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی 28 مارچ کو اس معاملے پر بحث کے لیے ایک عوامی سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی طرف سے دائر کی گئی پٹیشن میں فروری 2024 میں بجلی کی پیداوار میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 14.24 فیصد کمی کا ذکر کیا گیا ہے، جو پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 8.07 فیصد کمی ہے۔

بجلی پیدا کرنے کے ذرائع کی بات کی جائے تو فروری میں ہائیڈرو پاور کا حصہ 25 فیصد رہا، جوہری 23.3 فیصد، آر ایل این جی کا 20.33 فیصد اور کوئلہ 15.8 فیصد رہا جبکہ فرنس آئل اور ڈیزل سے چلنے والے پلانٹس سے جنوری میں 10 فیصد حصہ کے مقابلے میں کوئی بجلی پیدا نہیں ہوئی۔

Related Posts