شہداء کے لواحقین اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، وزیر اعظم آج کوئٹہ پہنچیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہداء کے لواحقین اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، وزیر اعظم کوئٹہ کیلئے روانہ
شہداء کے لواحقین اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، وزیر اعظم کوئٹہ کیلئے روانہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سانحہ کوئٹہ مچھ کے شہداء کے لواحقین کی جانب سے شہداء کی تدفین کی اجازت دے دی گئی، حکومت اور شہداء ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب ہوگئے،وزیر اعظم عمران خان آج کوئٹہ پہنچیں گے۔

دھرنا ختم کرنے کا اعلان باقاعدہ طور پر پریس کانفرنس کے ذریعے کیا گیا، دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اس موقع پر موجود تھے، وفاقی وزیر علی زیدی،ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں، جبکہ وزیر داخلہ شیخ رشید بھی دھرنے کے مظاہرین سے مذاکرات کرکے گئے تھے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ ملک اب گورننس کی طرف جارہا ہے تو بہت ساری قوتیں پاکستان کو آگے بڑھنے سے روکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے پاکستان کی معاشی ترقی جڑی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیرِ اعظم کے دورۂ کوئٹہ کے بعد شہداء کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کریں گے۔ 

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نور خان ایئر بیس سے وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، وزیر اعظم کے ساتھ ماہر نشانہ باز، ایس ایس جی کمانڈوز اور دیگر سیکورٹی اہلکار موجود ہیں۔

اس کے علاوہ ایران کے مذہبی رہنما آیت اللہ مکارم شیرازی نے بھی دھرنا مظاہرین اپیل کی تھی کہ دھرنے کو ختم کردیں اور وہ میتوں کی تدفین کردیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: مشکل گھڑی میں وزیر اعظم ہزارہ برادری کے سر پر ہاتھ رکھیں،مومنہ مستحسن 

Related Posts