مشکل گھڑی میں وزیر اعظم ہزارہ برادری کے سر پر ہاتھ رکھیں،مومنہ مستحسن کی اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشکل گھڑی میں ہزارہ برادری کے سر پر ہاتھ رکھیں،مومنہ مستحسن کی وزیر اعظم سے اپیل
مشکل گھڑی میں ہزارہ برادری کے سر پر ہاتھ رکھیں،مومنہ مستحسن کی وزیر اعظم سے اپیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کی مشہور و معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے وزیر اعظم عمران خان سے گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہزارہ برادری کو رونے کے لیے آپ کے کاندھے کی ضرورت ہے ان سے اظہار یکجہتی کریں۔

گلوکارہ نے اپنی ٹویٹ میں کان میں کام کرنے والے مزدوروں کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا اور وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سے جو ظلم اور ستم ہزارہ برادری پر ڈھایا جا رہا ہے اس سے پوری قوم واقف ہے، اس مشکل کی گھڑی میں انہیں اظہار یکجہتی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواہ اس پر سازش ہو یا پھر سیاست کی جارہی ہو، ان باتوں سے قطع نظر، سب لوگ آپ کی جانب دیکھ رہے ہیں، ہماری التجا ہے کہ وزیر اعظم کی حیثیت سے اس فیصلے پر نظر ثانی کریں اور آپ شہیدوں کی تدفین کا انتظار مت کریں کیوں کہ انہیں آپ کے دلاسے کے لیے کاندھے کی ضرورت ہے۔

گلوکارہ نے اپنی ٹویٹ پر یہ بھی کہا کہ اس الم ناک واقعے پر پوری قوم نہ صرف افسردہ ہے بلکہ اظہار یکجہتی کے طور پر ہزارہ برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے گشتری میں 2 اور 3 جنوری کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو اغوا کرکے پہلے پہاڑوں پر لے جا کران پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے تھے۔

Related Posts