وزیر اعظم کی مشاورت سے پولیو کے خلاف نیشنل اسٹرٹیجک ایڈوائزری گروپ قائم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیو کے خلاف وزیر اعظم کی مشاورت سے نیشنل اسٹرٹیجک ایڈوائزری گروپ قائم
پولیو کے خلاف وزیر اعظم کی مشاورت سے نیشنل اسٹرٹیجک ایڈوائزری گروپ قائم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی مشاورت سے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت پولیو کے خلاف  نیشنل اسٹرٹیجک ایڈوائزری گروپ قائم کردیا گیا ہے۔

نیشنل اسٹرٹیجک ایڈوائزری گروپ کے تحت پولیو کے خاتمے کو قومی ترجیح کے طور پر فروغ دیا جائے گا جبکہ ایڈوائزری گروپ میں شہناز وزیر علی اور سینیٹر عائشہ رضا فاروق بھی شامل ہیں۔

معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ نیشنل اسٹرٹیجک ایڈوائزری گروپ کا اجلاس ہر تین ماہ میں ایک بار ہوگا جس کے دوران پولیو کے خاتمے پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق ایڈوائزری گروپ پروگرام کے امور پر مطلوبہ رہنمائی اور معاونت فراہم کرے گا جبکہ اس کا پہلا اجلاس 16 دسمبر سے قبل ہوگا جبکہ 16 دسمبر کو پولیو کے خلاف ملکی سطح پر مہم چلائی جائے گی۔

پولیو کے حوالے سے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہم ملک سے اس موذی مرض کا خاتمہ چاہتے ہیں جبکہ ایڈوائزری گروپ اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرے گا اور پولیو کے خاتمے کے لیے مؤثر و مربوط حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم قومی پروگرام ہے جسے سیاست سے الگ رکھنا چاہئے، پولیو کا مرض پھیلنے سے ملکی ساکھ متاثر ہوتی ہے اور بین الاقوامی برادری کی نظریں بھی پاکستان پر جمی ہوئی ہیں۔ ہم پاکستان کو پولیو سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم  کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ مؤثر اقدامات کے باعث ڈینگی کے مرض میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے جبکہ ہم انسدادِ ڈینگی کی  قومی پالیسی تشکیل دے رہے ہیں۔

معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے 30 اکتوبر کو انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں راولپنڈی اسلام آباد کی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سیکریٹری ہیلتھ نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: انسدادِ ڈینگی کی قومی پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا

Related Posts