انسدادِ ڈینگی کی قومی پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انسدادِ ڈینگی کی قومی پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا اعلان
انسدادِ ڈینگی کی قومی پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم  کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ مؤثر اقدامات کے باعث ڈینگی کے مرض میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے جبکہ ہم انسدادِ ڈینگی کی  قومی پالیسی تشکیل دے رہے ہیں۔

معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں راولپنڈی اسلام آباد کی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سیکریٹری ہیلتھ نے بھی شرکت کی۔

  یہ بھی پڑھیں: سول اسپتال کراچی کی انتظامیہ ادویات چور مافیا کی سرپر ستی کرنے لگی

انسدادِ ڈینگی اجلاس کے دوران مرض کے خلاف اقدامات اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہم انسداد کے لیے قومی پالیسی تشکیل دیں گے تاکہ ڈینگی کو جڑ سے ختم کیا جائے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ قومی پالیسی کے تحت آئندہ سال ڈینگی کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں گے جبکہ انہوں نے تک مشترکہ کوششوں کے نتائج کو حوصلہ افزا قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ رسپانس ٹیموں کو چاہئے کہ اسی جوش و جذبے کے ساتھ ڈینگی کے خلاف کام جاری رکھیں تاکہ صورتحال میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ 

یاد رہے کہ 8 روز قبل وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی  برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول کی کوششوں سے مرض میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے جو ایک حوصلہ افزا بات ہے۔

معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی صدارت میں ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ہیلتھ، راولپنڈی اسلام آباد کی انتظامیہ اور ہسپتال سربراہان نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: ڈینگی کنٹرول کی کوششوں سے مرض میں کمی آ رہی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا

Related Posts