قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی خواتین نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ویکسین لگوالی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی خواتین نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ویکسین لگوالی
قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی خواتین نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ویکسین لگوالی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی خواتین نے ویکسینیشن سینٹر جا کر کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ویکسین لگوا لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں خالقدینا ہال ایم اے جناح روڈ پر قائم ویکسینیشن سینٹر میں قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویکسین لگائی گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کیلئے ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز 2 لاکھ 68 ہزار 236 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اب تک مجموعی طور پر 58 لاکھ 43 ہزار 59 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، 12 لاکھ 86 ہزار 429 افراد کی ویکسینیشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ 

ملک بھر میں کھیلوں میں سے کرکٹ کو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے تاہم خواتین کی کرکٹ کے شعبے کو وہ اہمیت کبھی نہیں دی گئی جس کا یہ مستحق ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل  راولپنڈی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا فلڈ لائٹ ویمن کرکٹ اسٹیڈیم دیکھ بھال نہ ہونے سے 2سال میں مکمل خستہ حالی کا شکار ہو گیا۔

میچوں کا انعقاد اور ضروری مرمت و مینٹی نینس نہ ہونے سے گراؤنڈ میں نصب اڑھائی کروڑ روپے کے قریب مالیت کی فلڈ لائٹس بھی گرنا شروع ہو گئیں، نیٹ پریکٹس کے لئے مختص حصوں کے نیٹ اور جالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ کرکٹ کی پچ اور گراؤنڈ جھاڑیوں اور گھاس کی زد میں آنے سے گراؤنڈ کا حلیہ ہی تبدیل ہو گیا۔

مزید پڑھیں: انتظامی نا اہلی،کروڑوں کی لاگت سے تیار کردہ خواتین کا کرکٹ اسٹیڈیم بدحالی کا شکار

Related Posts