ماہم قانونی جنگ جیت گئی، نادرا نے یتیم بچی کوب فارم جاری کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NADRA issued Form B to the orphan girl

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :ب فارم کیلئے قانونی جنگ جیتنے کے بعد سندھ ہائیکورٹ کے حکم پرنادرا نے کراچی کی رہائشی یتیم بچی ماہم کوب فارم جاری کردیا۔

ایڈوکیٹ عثمان فاروق نے کہا کہ نادرا کا نظام پیچیدہ اورعام آدمی کیلئے مشکل ہے لیکن ماہم نے عدالتی حکم کے مطابق مطلوبہ شرائط پوری کیں۔

گزشتہ برس دسمبرمیں سندھ ہائیکورٹ نے نادرا کویتیم بچی کا ب فارم جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔نادرا قوانین یتیم طالبہ کی تعلیم میں رکاوٹ بن گئے تھے اورتعلیم جاری رکھنے کیلئے بے سہارا طالبہ نے انصاف کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

ماہم نے اپنی درخواست میں موقف اختیارکیا تھا کہ والدین دنیا میں نہیں، تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہوں لیکن نادرا نے ب فارم جاری نہیں کیا جس کی وجہ سے میٹرک بورڈ نے ایڈمٹ کارڈ روک دیا۔

وکیل نے بتایا کہ ماہم تین ماہ کی تھی کہ والد اور تین برس کی تھی تو والدہ کا انتقال ہوگیا، بچی کا کوئی وارث نہیں مختلف رشتہ داروں کے گھر میں رہتی ہے، نادرا نے ب فارم جاری نہیں کیا اور اب میٹرک بورڈ نے ایڈمٹ کارڈ روک دیا۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں طالبہ کی خالہ کی جانب سے آئینی درخواست دائر کی گئی جس میں نادرا اور محکمہ تعلیم کو بھی فریق بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: EOBI کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے غیر قانونی اجلاسوں سے ناقابل تلافی نقصان کا خدشہ

اس درخواست میں کہا گیا کہ محکمہ تعلیم کی یہ پالیسی ہے کہ انرولمنٹ کے لیے قومی شناختی کارڈ لازمی ہے اور اگر کوئی طالب علم 18 سال سے کم ہے تو اس کے لیے ب فارم لازمی ہے، جس کے حصول کے لیے درخواست گزار نے نادرا آفس سے رابطہ کیا تھا۔

عدالت سے گذارش کی گئی کہ نادرا کو حکم جاری کیا جائے کہ وہ ب فارم جاری کرے تا کہ بچی اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکے جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم پرنادرا نے یتیم بچی ماہم کوب فارم جاری کردیا۔

Related Posts