قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف خاندان کی کمپنیاں اور شیئرز منجمد کر دئیے گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف خاندان کی کمپنیاں اور شیئرز منجمد کر دئیے گئے
قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف خاندان کی کمپنیاں اور شیئرز منجمد کر دئیے گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی احتساب بیورو نے قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کے خاندان پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کے  شیئرز منجمد کر دئیے ہیں جبکہ جائیداد کی خریدوفروخت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور دیگر کیسز میں شہباز فیملی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے بینکس کو خطوط ارسال کر دئیے ہیں۔

نیب لاہور نے شریف ملک پروڈکٹس، فیڈ ملز، شوگر ملز اور پولٹری کے ساتھ ساتھ چنیوٹ انرجی، رمضان انرجی، شریف ڈیری اور کرسٹل پلاسٹک انڈسڑی سمیت دیگر کمپنیوں کے شیئرز منجمد کردئیے ہیں۔

جن کمپنیوں کے شیئرز منجمد کیے گئے ہیں ان میں شریف پولٹری فارمز پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر کے شیئرز بھی شامل ہیں جس کے باعث شریف فیملی ان شیئرز سے حاصل ہونے والا منافع وصول نہیں کرسکے گی۔ 

قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کے خاندانی فنانشل ایڈوائزر اور دیگر متعلقہ افراد کو شریف فیملی کے شیئرز اور جائیداد کی خریدوفروخت پر پابندی کے نوٹسز نیب کی طرف سے بھجوا دئیے گئے ہیں۔

لاہور میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیف نے اس حوالے سے پیر کے روز نوٹس جاری کرتے ہوئے شریف فیملی کی تمام کمپنیوں کو  منجمد کردیا ہے۔

شیئرز منجمد کرنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف،  پنجاب اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف اور شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز، سلیمان شہباز اور شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز شیئرز حاصل نہیں کرسکیں گے۔ 

 

Related Posts