ن لیگ رہنما رانا تنویر حسین شہباز شریف کی جگہ پی اے سی چیئرمین منتخب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ رہنما رانا تنویر حسین شہباز شریف کی جگہ پی اے سی چیئرمین منتخب
ن لیگ رہنما رانا تنویر حسین شہباز شریف کی جگہ پی اے سی چیئرمین منتخب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کے استعفے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے نامزد کردہ امیدوار رانا تنویر حسین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس کے دوران رکنِ قومی اسمبلی و پی اے سی سردار نصر اللہ دریشک نے چیئرمین کے لیے رانا تنویر حسین کا نام تجویز کیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کے دوران نصر اللہ دریشک کی طرف سے نام سامنے آنے کے بعدسینیٹر مشاہد حسین نے مجوزہ نام کی توثیق اور حمایت کا اعلان کیا۔

اراکینِ پی اے سی نے رانا تنویر حسین کو چیئرمین پی اے سی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کا ساتھ دینے کا عزم کیا اور امید ظاہر کی کہ رانا تنویر حسین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو فعال بنائیں گے۔

راناتنویر حسین نے اراکینِ پی اے سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سب کو ساتھ لے کر چلنے کا عندیہ دیا اور کہا کہ اراکین کے تعاون سے پی اے سی کو فعال بنائیں گے۔ ماضی کی پی اے سی کمیٹیوں کی تاریخ نہیں دہرائی جائے گی۔

چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ ہم اراکین کی مشاورت سے شیڈول ترتیب دیں گے۔انہوں نے اس سے قبل گزشتہ 7 سال سے پی اے سی رپورٹس نہ آنے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ آڈٹ اعتراضات بروقت نمٹانا ہماری ترجیح ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کی طرف سے چیئرمین کے عہدے سے استعفے کے بعد آج نیا پی اے سی چیئرمین منتخب کرنے کے لیے اجلاس ہوا۔

پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں ن لیگ صدر شہباز شریف کے بعد پارٹی کی طرف سے سینئر رہنما رانا تنویر حسین کو نامزد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کے بعد: پی اے سی اجلاس میں آج نئے چیئرمین کا انتخاب

Related Posts