شہباز شریف کے بعد: پی اے سی اجلاس میں آج نئے چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف کے بعد: پی اے سی اجلاس میں آج نئے چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا
شہباز شریف کے بعد: پی اے سی اجلاس میں آج نئے چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کی طرف سے چیئرمین کے عہدے سے استعفے کے بعد آج ہونے والے  اجلاس میں نئے پی اے سی چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں ن لیگ صدر شہباز شریف کے بعد پارٹی کی طرف سے سینئر رہنما رانا تنویر حسین کو نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت نے ابھی تک اپنے کسی امیدوار کا اعلان نہیں کیا جس کے باعث رانا تنویر حسین کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا قوی امکان ہے۔

آج گیارہ بجے ہونے والے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومت کی طرف سے اراکینِ پی اے سی اپنے چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے قائدِ حزبِ اختلاف  شہباز شریف کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ قبول کرلیا ۔ اس سلسلے میں اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہبازشریف کے استعفے کا اطلاق 8 روز قبل مورخہ 20 نومبر 2019 سے ہوا، اسمبلی سیکریٹریٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔

سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کمیٹی کا اجلاس 28 نومبر کو دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور طریقہ کار کے قاعدہ 225 (1) کے تحت طلب کیا گیا۔

مزید پڑھیں:شہباز شریف کا چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے استعفیٰ منظور

Related Posts