سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں مشتاق ابراہیم سومرو بیک وقت 3 عہدوں پر براجمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں مشتاق ابراہیم سومرو بیک وقت 3 عہدوں پر براجمان
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں مشتاق ابراہیم سومرو بیک وقت 3 عہدوں پر براجمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں مشتاق ابراہیم سومرو بیک وقت 3 اہم عہدوں ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پلاننگ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اور ڈائریکٹر فنانس کی حیثیت سے تعینات ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نان ٹیکنیکل ڈائریکٹر جنرل شمس الدین سومرو نے اپنی برادری کے ایک اور سومرو کو فائدہ پہنچانے کیلئے جعلی ترقی پانے والے مشتاق ابراہیم سومرو کو آرکیٹیکٹ انجینئر ہونے کے باوجود بیک وقت 3 اہم عہدوں پر تعینات کر دیا  جو پہلے ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پلاننگ، پھرڈائریکٹرایڈمنسٹریشن اور اب ڈائریکٹر فنانس کے اہم عہدے پر تعینات کیے گئے ہیں۔

 سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری میں مشتاق سومرو پر چیف جسٹس نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت سے باہر نکال دیا تھا۔مشتاق ابراہیم سومرو سیاسی اثر رسوخ کے باعث جعلی ترقیاں اور اہم عہدوں پر تعیناتی کروانے میں ایس بی سی اے پر چھائے رہتے ہیں جن کے خلاف گریڈ 18 سے 19 میں غیر قانونی آؤٹ آف ٹرن پرموشن پر آئینی درخواست دائر ہے۔

مذکورہ آئینی درخواست ایڈووکیٹ سید محمود اختر نقوی نے ذاتی طور پردائر کی ہے جس میں درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ایم مشتاق ابراہیم سومرو موجودہ ڈائریکٹرایس بی سی اے کو گریڈ18 میں ترقی دینے کے 21 ماہ بعد بااثر شخصیات کی ایماء پر دوبارہ گریڈ19 میں آوٹ آف ٹرن پرموشن دی گئی ہے جوکہ مکمل طور پر غیرآئینی ہے اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے جاری کردہ احکامات کے خلاف ہے۔

، معزز سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے جاری کردہ فیصلوں میں آؤٹ آف ٹرن پرموشن کو خلاف آئین ہی نہیں، خلافِ اسلام بھی قرار دیا ہے۔ معزز سپریم کورٹ نے اپنے جاری کردہ فیصلوں میں آؤٹ آف ٹرن پرموشن، ڈیپوٹیشن اور آبزرویشن کو کالعدم قرار دیا ہے۔ مذکورہ آئینی درخواست میں چیف سیکرٹری سندھ ، سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سندھ اور سیکرٹری بلدیات سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔

فریق بنائے گئے ایس بی سی اے حکام میں ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے ، ایم مشتاق ابراہیم سومرو ڈائریکٹر ایس بی سی اے اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے جمیلہ جبیں بھی شامل ہیں۔سندھ ہائی کورٹ نے آئینی درخواست رجسٹرڈ کرتے ہوئے  18 دسمبر کو درخواست کی سماعت مقرر کی ہے۔

آئینی درخواست کی سماعت کیلئے سندھ حکومت اور ایس بی سی اے کو نوٹسز جاری ہونے کے باوجود گزشتہ روز 10 افسران کے تبادلوں میں مشتاق ابراہیم سومرو کو  ڈائریکٹر فنانس کے اہم ترین عہدے سے بھی نواز دیا گیا جو عدالتی احکامات کے خلاف اقرباء پروری اور سیاسی اثر رسوخ کا شاخسانہ ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل سابق ڈی جی آشکار داور کی ریٹائرمنٹ کے 10 روز بعد سندھ حکومت نے شمس الدین سومرو کو ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مقرر کردیا۔

شمس الدین سومرو گریڈ 21 پی اے ایس سروس کے افسر ہیں اور ان کے پاس ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کا اضافی چارج ہوگا جو ان دنوں ایڈیشنل چیف سیکریٹری صوبائی محتسب سیکریٹریٹ تعینات ہیں۔

مزید پڑھیں: شمس الدین سومرو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی مقرر

Related Posts