شمس الدین سومرو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی مقرر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایس بی سی اے منظور کاکا سسٹم کے 20 افسران اور نیب کراچی کے خلاف تحقیقات شروع
ایس بی سی اے منظور کاکا سسٹم کے 20 افسران اور نیب کراچی کے خلاف تحقیقات شروع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سابق ڈی جی آشکار داور کی ریٹائرمنٹ کے 10 روز بعد سندھ حکومت نے شمس الدین سومرو کو ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مقرر کردیا۔

شمس الدین سومرو گریڈ 21 پی اے ایس سروس کے افسر ہیں اور ان کے پاس ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کا اضافی چارج ہوگا ۔ ان دنوں ایڈیشنل چیف سیکریٹری صوبائی محتسب سیکریٹریٹ تعینات ہیں۔

ایس بی سی اے گزشتہ کئی روز سے سابق ڈی جی آشکار داور کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے اپنے سربراہ سے محروم تھا جس کے باعث تمام انتظامی اور مالیاتی امور ٹھپ ہوکر رہ گئے تھے۔

شمس الدین کی تعیناتی پر ایس بی سی اے افسران کو حیرت ہے کیوں کہ اس دوڑ میں بڑے اور نامی گرامی افسران شامل تھے تاہم قرعہ فال شمس الدین سومرو کے نام نکلا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال ایڈیشنل چارج کے ساتھ نئے ڈی جی کی آمد ہوئی ہے جس سے مستقل ڈی جی کی تعیناتی کی دوڑ برقرار ہے اور اب بھی افسران وزرا اور پیپلز پارٹی کی اہم شخصیات سے سفارشیں کرانے میں مصروف ہیں۔

Related Posts