سپریم کورٹ کے حکم پر معطل مشتاق سومرو بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈائریکٹر ایڈمن تعینات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

illegal construction continues in jamshed town karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کےنئے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نسیم الغنی سہتو نے مشتاق ابراہیم سومرو کو ڈائریکٹر ایڈمن کے عہدے سے نواز کر سپریم کورٹ آف پاکستان کو چیلنج کر دیا ہے، سپریم کورٹ نے مشتاق ابراہیم سومرو کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔

مشتاق سومرو سپریم کورٹ کی جانب سے سخت ناپسندیدہ قرار دیئے جانے کے بعدسندھ سرکار کے پسندیدہ افسر بنے ہوئے ہیں،اسی لیے انہیں ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن کے اہم عہدے سے نوازا گیا ہے تاکہ وہ دیگر افسران کے ٹرانسفر پوسٹنگ کی مد میں بھاری نذرانے وصول کر سکیں۔

مشتاق سومرو پر کلفٹن میں غیر قانونی عمارت کوم تھری کی تعمیر میں کروڑوں روپے کی ڈیل طے کرنے کا بھی الزام ہے اور وہ عدالت میں پہنچ کر اس غیر قانونی عمارت کے حق میں بول رہے تھے، جس پرسپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار سومرو نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عدالت سے باہر نکالنے اور معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔

کوم تھری عمارت کی اراضی اصولی طور پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ملکیت ہے جو کبھی سمندر کا حصہ تھی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسے کراچی پورٹ ٹرسٹ نے مٹی سے بھر کر ایک پارک بنایا جسے بے نظیر بھٹو شہید پارک کا نام دیا گیا اور دیگر زمین کو ٹھکانے لگادیا گیا جس پر افسران کے بنگلے اور مذکورہ متنازعہ عمارت تعمیر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے ایس بی سی اے کے نئے ڈی جی کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

ایک ایسا افسر جو پہلے ہی اس عمارت کی غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہو جس پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے سخت بر ہمی کا اظہار کر دیا ہو ایسے بس نام زمانہ افسر کو ادارے کا اہم عہدہ دینے کا مطلب یہ نظر آرہا ہے جیسے سپریم کورٹ آف پاکستان کی اہمیت کو ہی چیلنج کر دیا گیا ہو اور اس میں ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے ،سمیت سندھ حکومت کے اعلیٰ حکام ملوث ہیں۔

Related Posts