حکومت نے ایس بی سی اے کے نئے ڈی جی کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے ایس بی سی اے کے نئے ڈی جی کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
حکومت نے ایس بی سی اے کے نئے ڈی جی کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نےسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں نئے ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی) کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،سیکریٹری کامرس اینڈ انڈسٹریز گریڈ 20ڈاکٹر نسیم الغنی سہیتوکو ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کا چارج دے دیا گیا۔

، موجودہ ڈی جی سینئر افسر آشکار داور گزشتہ روز کرپشن کے الزام میں معطل 28 افسران و ملازمین کے بلا جواز احتجاج اور انہیں مغلظات کہنے کے بعد دلبرداشتہ ہو گئے تھے اور انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ،اور LPRکے لیے رجوع کر لیا تھا۔

 شریف النفس اور فرض شناس افسر آشکار داور نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کا برا حال ہے اور کل جس انداز سے مجھے گالیاں دی گئیں ہیں وہ بھی میرے اپنے ہی ساتھی افسران و ملازمین کی جانب سے میں اس ماحول میں کام نہیں کر سکتا ، اس لیے میں نے گھر بیٹھنے کا فوری فیصلہ کیا اور اسے جلد منظور کرلیا جائے گا۔

آشکار داور نے کہا کہ  حکام بالا کو اختیار حاصل ہے کہ وہ میرے استعفیٰ کو مسترد کریں یا منظور، تاہم یہ اچھی بات ہے کہ آج نئے ڈائریکٹر جنرل نےچارج سنبھال لیا ہے۔ چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ کی منظوری سے سیکشن الطاف حسین کے دستخط سے نوٹیفکیشن  جاری کردیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں سیکریٹری کامرس اینڈ انڈسٹریز ڈاکٹر نسیم الغنی سہیتو کو فوری طور پر ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی چارج لینے کا حکم دیا گیا ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی کرپشن پر سپریم کورٹ اآف پاکستان نے بھی شدید بر ہمی کا ظہار کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو حکم دیا تھا کہ تمام کرپٹ افسران کو ایس بی سی اے کے عہدوں سے فارغ کیا جائے۔ جس کے بعد 28 کرپٹ افسران کو معطل کر کےان کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ نئے آنے والے ڈی جی ڈاکٹر نسیم الغنی کے لیے ایس بی سی اے کے موجودہ صورتحال ایک بڑاچیلنج ثابت ہو سکتی ہے۔

Related Posts