ان پر تو عمران خان کی حکومت گرانے کا الزام تھا، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ڈونلڈ لو سے ملاقات کیوں کی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FILE PHOTO

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا کے اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی معاشی بحالی کے اقدامات زیر غور آئے۔

امریکا نے متبادل توانائی، زراعت، موسمیات اور ٹیک انڈسٹری سمیت اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بات امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو اور امریکی محکمہ خارجہ کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری الزبتھ ہورسٹ اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے درمیان عالمی بینک کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی اعلیٰ سطح بات چیت میں سامنے آئی۔

میٹنگ میں متبادل توانائی، زراعت، موسمیات اور ٹیک انڈسٹری پر زور دینے کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو اپ گریڈ کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کا ایک جائزہ پیش کیا، ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے، توانائی کے شعبے کو ہموار کرنے اور سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ بات چیت کا مرکز پاکستان میں امریکی کاروباروں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی پر تھا۔

پاکستان نے باہمی ترقی اور اقتصادی خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے یو ایس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن اور ایگزم بینک کے ساتھ قریبی تعاون کا عہد کیا۔ وزیر نے پائیدار ترقی کے حصول اور اہم اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو پر ان کی حکومت گرانے کی سازش کا الزام لگایا تھا تاہم ڈونلڈ نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی ہے۔

Related Posts