قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا پہلا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کی سالگرہ، آئی سی سی کی مبارکباد
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کی سالگرہ، آئی سی سی کی مبارکباد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا پہلا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا جس سے دورۂ انگلینڈ کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹر محمد عامر کا دورۂ انگلینڈ سے قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جس کا نتیجہ آج  منفی آگیا ہے جبکہ قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف کی جگہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

دورے سے قبل کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کا کورونا وائرس ٹیسٹ 2 بار منفی آنا ضروری قرار دیا گیا ہے جبکہ محمد عامر کا ایک ٹیسٹ منفی آنے پر شائقین کو توقعات ہیں کہ محمد عامر انگلینڈ کے خلاف پرفارمنس دے سکیں گے۔

چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کی ہدایت پر محمد عامر کو انگلینڈ بھیجا جائے گا جہاں محمد عامر میزبان ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں وکٹیں اُڑاتے نظر آئیں گے۔

محمد عامر نے ذاتی وجوہات کو بنیاد بناتے ہوئے قبل ازیں دورۂ انگلینڈ کیلئے خود کو عدم دستیاب ظاہر کیا، تاہم بچی کی پیدائش کے بعد قومی فاسٹ باؤلر کے طور پر کھیل کیلئے تیار ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ محمد عامر کی جگہ حارث رؤف پرفارمنس نہیں دے سکتے کیونکہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ 5 مرتبہ مثبت آیا۔ قومی ٹیم ایک تجربہ کار کھلاڑی کی راہ دیکھ رہی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی ایک ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے ’میری نئی فیشن ڈیزائنر‘ لکھا۔

محمد عامر نے گزشتہ برس نومبر کے دوران  مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی صاحبزادی کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

مزید پڑھیں: محمد عامر نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی ویڈیو شیئر کر دی

Related Posts