پی سی بی کی تنبیہ، محمد عامر نے اپنی تصویر کے متعلق یقین دہانی کرادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محمد عامر
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) نے قومی کرکٹ ٹیم کے بولر محمد عامر کو تنبیہ کی ہے جس کے بعد فاسٹ بولر نے اپنی تصویر کو اشتہاری مہم میں استعمال نہ کیے جانے کی یقین دہانی کرادی۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کی رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر طویل عرصے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے تو انہیں ایک اشتہاری مہم میں استعمال ہونے والی تصاویر کے باعث تنبیہ کی گئی۔ محمد عامر نے پی سی بی کو یقین دلایا کہ ”بیٹنگ سے“ سیروگیٹ کمپنی ان کی تصویر استعمال نہیں کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے تنبیہ کی تھی کہ حکومت کی جانب سے پی سی بی نے بیٹنگ کمپنی سے معاہدے پر پابندی عائد کی ہے، اس لیے محمد عامر ایسی کسی تشہیر کا حصہ بننے سے گریز کریں۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد عامر نے پی سی بی کو یقین دلایا کہ وہ پرانا معاہدہ تھا جس کے وہ پابند نہیں ہیں۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ”ہوسکتا ہے کہ محمد عامر نے معاہدے کی رقم واپس کرتے ہوئے معاہدہ ختم کیا ہو جبکہ محمد عامر نے یقین دلایا کہ کمپنی ان کی مزید تصاویر استعمال نہیں کرے گی۔“ سوشل میڈیا صارفین نے محمد عامر کو نشانے پر رکھتے ہوئے بیٹنگ کمپنی کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ہی محمد عامر نے ایک غیر ملکی کمپنی سے سوشل میڈیا پروموشن کا 1 سالہ معاہدہ کیا، بیٹنگ کمپنی کی 60 پوسٹس کی پروموشن کیلئے محمد عامر کے معاہدے کی مالیت 1 کروڑ 25 لاکھ روپے تھی جبکہ یہ معاہدہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے دوران کیا گیا تھا، جو محمد عامر نے واپس لے لی تھی۔

Related Posts