مونالیزا کی پینٹنگ نیلامی کےلیے پیش کردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مونالیزا کی پینٹنگ نیلامی کےلیے پیش کردی گئی
مونالیزا کی پینٹنگ نیلامی کےلیے پیش کردی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاس اینجلس (رائٹرز): ریمنڈ ہیکنگ کئی دہائیوں سے دنیا کو یہ باور کرانے کی کوشش کررہے ہیں کہ انہوں نے  مونا لیزا کی پینٹنگ 1953 میں ایک فرانسیسی نوادرات کی دکان سے خریدی تھی جو بالکل اصلی ہے، تاہم لوور میوزیم میں موجود پینٹنگ ایک نقلی ہے۔

اب کرسٹیز نیلام گھر نے “ہیکنگ والی مونا لیزا” کی پینٹنگ کو فروخت کے لیے رکھ دیا ہے امید ہے اب اس خواب کو حقیقت کا عملی جامہ پہنانے میں آسانی ہو جائے گی اور نقل کی حقیقت بھی کھل کر سامنے آجائے گی۔ 

کرسٹیز کے اولڈ ماسٹر پینٹنگ کے بین الاقوامی ڈائریکٹر پیری ایٹین نے کہا “یہ پینٹنگ مونا لیزا کی طرح لگتی ہے لیکن لیونارڈو ڈونچی کا کہا حرف آخر نہیں ہے۔”

بدقسمتی سے یہ بات درست محسوس ہوتی ہے کہ جب ہیکنگ کہتا ہے کہ 20 صدی کے اوائل میں چوری ہونے کے بعد مونا لیزا کی تصویر واپس نہیں لوٹائی گئی تھی۔ مونالیزا کی تصویر اپنے آبائی علاقے پروجینس کے گاؤں مگیگنوس کی ایک دکان سے چرائی گئی تھی۔ جبکہ فرانسیسی دارالحکومت میں موجود گیلری میں پڑی ہوئی مونالیزا کی پیٹنگ صرف ایک کاپی ہے۔

کرسٹی نے بتایا کہ یہ پینٹنگ 17 ویں صدی کے شروع میں ایک اطالوی غیرمعروف فنکار نے تیار کی تھی جبکہ اطالوی نشاط ثانیہ کے تقریباً 100 سال بعد فرانس کے شاہی میوزیم میں رکھی گئی تھی۔ کرسٹیز نے پیٹنگ کی قیمت 2 لاکھ یورو سے 3 لاکھ یورو مقرر کی ہے جبکہ اس کی آن نیلامی 18 جون کو ختم ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں :عاصم اظہر ہر بات دل پر نہیں لیا کریں، یشمیٰ گل کا مشورہ

Related Posts