عاصم اظہر ہر بات دل پر نہیں لیا کریں، یشمیٰ گل کا مشورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاصم اظہر ہر بات دل پر نہیں لیا کریں، یشمیٰ گل کا مشورہ
عاصم اظہر ہر بات دل پر نہیں لیا کریں، یشمیٰ گل کا مشورہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نئی اْبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ یشمیٰ گل نے معروف گلوکار عاصم اظہر کو ہر بات دل پر نہ لینے کا مشورہ دے دیا۔

اداکارہ یشمیٰ گل نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اْنہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

یشمیٰ گل نے دورانِ پروگرام ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے تنازعے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر میری دوست نہیں ہے جبکہ عاصم کو مشورہ دوں گی کہ ہر بات دل پر نہیں لیا کریں۔

یشمیٰ گل نے کہا کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کو مشورہ دوں گی کہ وہ جلد از جلد اپنے درمیان جاری اس تنازعے کو ختم کردیں۔اْنہوں نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے کہا کہ میں شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر ایکٹنگ کرتی تھی، گھر والے بہت سخت تھے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے مشکل سے ایکٹنگ کی اجازت ملی۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے آسٹریلیا سے سائیکلوجی میں ماسٹرز کیا، والدین سے کہا پڑھنے کے بعد مجھے اداکاری کرنا ہے۔

یشمیٰ گل نے کہا کہ اداکاری میں سائیکالوجی معاون ثابت ہوتی ہے جبکہ میں نے بطورسائیکلوجسٹ ہسپتال میں کام بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ مثبت کردار ادا کرناچاہیے جبکہ اکثر منفی کرداروں کی وجہ سے ہمیں منفی پیغامات بھی آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا مزاحیہ ڈرامہ نادانیاں یاسرنواز، ندا اور دانش کے جھگڑوں کی نذر ہوگیا؟

اداکارہ نے کہا کہ آنکھیں بڑی ہونے کی وجہ سے دوست مذاق کرتے ہیں جبکہ آج میں اپنی آنکھوں کا صدقہ دوں گی۔یشمی گل نے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کے لیے شیلٹر کھولنے کا سوچ رہی ہوں۔

Related Posts