غیر قانونی اسلحہ کیس، عدالت نے محسن بیگ کی ضمانت منظور کر لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غیر قانونی اسلحہ کیس، عدالت نے محسن بیگ کی ضمانت منظور کر لی
غیر قانونی اسلحہ کیس، عدالت نے محسن بیگ کی ضمانت منظور کر لی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سیشن عدالت نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں سینئر صحافی محسن بیگ کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی ہے۔ معزز جج نے ملزم کو 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ وقار حسین گوندل نے 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض صحافی محسن بیگ کی ضمانت منظور کی جنہیں حساس ادارے نے گرفتار کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، ابراہیم حیدری پولیس نے درجنوں وارداتوں میں ملوث 5ملزمان کو گرفتارکرلیا

عدالت میں غیر قانونی اسلحہ کیس کی سماعت کے دوران وکیلِ صفائی کا کہنا تھا کہ استغاثہ کے  مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا  جو قابلِ ضمانت جرم ہے، انہوں نے عدالت سے ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی محسن بیگ کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں تاحال ضمانت نہیں دی گئی۔ رواں ماہ کے شروع میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ لاہور اور اسلام آباد پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔

گرفتاری کے خلاف مزاحمت ہوئی جس میں 2 اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا گیا۔ ایف آئی اے نے وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید کی درخواست پر سینئر تجزیہ کار محسن بیگ کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ مراد سعید کے مطابق محسن بیگ نے وفاقی حکومت پر غیر اخلاقی تبصرہ کیا تھا۔ 

Related Posts