کراچی، ابراہیم حیدری پولیس نے درجنوں وارداتوں میں ملوث 5ملزمان کو گرفتارکرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ون فائیو پر قتل کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا
ون فائیو پر قتل کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ابراہیم حیدری پولیس نے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکلز، موبائل فونز اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کیا جو ڈکیتی و راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے چوری کیا گیا سامان برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

کمسن بیٹی سے زیادتی، عدالت نے باپ کو عمر قید اور 1لاکھ جرمانے کی سزاسنا دی

گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، ہیروئن، موبائل فونز اور چوری کی گئی موٹر سائیکلز برآمد ہوئیں۔چھینے گئے موبائل فونز کے مقدمات لٹنے والے شہریوں نے پہلے ہی تھانہ ابراہیم حیدری میں درج کرادئیے تھے۔

چوری کی گئی موٹر سائیکلز کے مقدمات تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا اور زمان ٹاؤن میں درج ہیں۔ ملزمان نے اپنے جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ زیادہ تر لوٹ مار کی وارداتیں کراچی کے ضلع ملیر اور کورنگی میں کی گئیں۔

کریمنل ریکارڈ چیک کرنے پر پتہ چلا کہ ملزمان متعدد مقدمات میں پہلے ہی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان آصف عرف الیاس، بلال، داؤد، یوسف اور انیس عرف انور سے مزید تفتیش جاری ہے۔ برآمد کیا گیا اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کردیا گیا۔

Related Posts