مودی سرکار نے جیل میں قید کشمیری حریت لیڈر کی جائیداد قرق کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی ’این آئی اے‘ نے منگل کی صبح حریت کانفرنس (گیلانی) کے اسیر لیڈر ایاز اکبر کی سرینگر کے شالہ ٹینگ میں واقع غیر منقولہ جائیداد قرق کر دی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے شالہ ٹینگ میں ایاز اکبر کی غیر منقولہ جائیداد قرق کرکے اس پر قرقی کا نوٹس چسپاں کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک کنال 10 مرلے اراضی کی یہ جائیداد این آئی اے کی ایک عدالت کے احکامات پر منسلک کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دلی کی یونیورسٹی نے حجاب کرنے پر مسلم طالبہ کو امتحان سے محروم کر دیا

جائیداد پر چسپاں قرقی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ محمد اکبر کھانڈے ولد عبدالرحمان کھانڈے ساکن ملورہ نزدیک امام البنا مسجد پولیس اسٹیشن پارمپورہ سرینگر کے نام درج موضع شالہ ٹنیگ سرینگر میں غیر منقولہ جائیداد ایک کنال 10 مرلے اراضی زیر سروے نمبر 31 کو قرق کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایاز اکبر گزشتہ 6 برسوں سے تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ درایں اثنا این آئی اے نے پیر کے روز کپوارہ میں ظہور احمد شاہ وٹالی کے نام درج 17 جائیدادیں قرق کیں تھیں۔

Related Posts