موچکو پولیس کی بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں چرس بر آمد، ملزم گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موچکو پولیس کی بڑی کارروائی، بھاری میں چرس بر آمد، ملزم گرفتار
موچکو پولیس کی بڑی کارروائی، بھاری میں چرس بر آمد، ملزم گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: موچکو پولیس کی بین الصوبائی منشیات سپلائر گروپ کے خلاف کارروائی 2 کلو 400 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمدکر لی گئی، گرفتار ملزم پہلے ہی قتل کے مقدمے میں مفرور تھا۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل محمد جاوید موبائل اسٹاف کے ہمراہ لکی چورنگی ناکہ پر چیکنگ میں مصروف عمل تھا کہ حب شہر سے آنے والی کار نمبر AZX-150 سیاہ رنگ کی ٹویوٹا فیلڈر کو چیک کیا گیا۔

معلوم کرنے پر ڈرائیور نے اپنا نام منان ولد محمد حسین بتایاجسکو چیک کیاتواس سے 02 پیکٹ چرس وزن2کلو 400 گرام برآمد ہوئی، مزید تلاشی کے دوران کار سے ایک پستول 9MM اور 20 راؤنڈ 2 میگزین اور نقد رقم 4,60,000 برآمدہوئے۔

ملزم کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا گیا تو ملزم تھانہ درخشان سے قتل کے مقدمہ الزام نمبر 538/19 بجرم دفعہ 302,324,34 میں بھی مفرور تھاملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 455/20 بجرم دفعہ 6/9C اور 456/20 (1) 23 A تھانہ ھذا میں درج کیا گیا۔

یاد رہے کہ ماہ رواں کے دوران موچکو پولیس کی منشیات سپلائرز گروپ کے خلاف تیسری بڑی کارروائی ہے، اس سے قبل مورخہ 6 اکتوبر کو بھی 580گرام آئس اور 12 اکتوبر کو 4 کلو ہیروئن پکڑی گئی تھی۔

موچکو پولیس کی بہتر کار کردگی پر پولیس حکام نے سراہا ہے اور حوصلہ افزائی کی ہے۔ایس ایچ او موچکوپولیس اسٹیشن وسیم محمد کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، جبکہ اس کے دیگر کرمنل ریکارڈ کی بھی چھان بین جاری ہے۔

Related Posts