نیب ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت کو فوری چیلنج نہیں کرسکتا، ترجمان نیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیب ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت کو چیلنج نہیں کرسکتا، ترجمان نیب
نیب ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت کو چیلنج نہیں کرسکتا، ترجمان نیب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور اُن کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو بری کرنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنا قومی احتساب بیورو کی ترجیحات میں شامل نظر نہیں آتا۔

نیب کے ترجمان ندیم خان نے کہا ہے کہ بیورو کو ابھی تک آرڈر کی کوئی کاپی موصول نہیں ہوئی، ہم تحریری حکم ملنے کے بعد فیصلہ کرینگے کہ آیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنا ہے یا نہیں؟

انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نیب قوانین میں حالیہ ترامیم کے بعد بیورو نے اپنا کیس صحیح طریقے سے نہیں لڑا جس کے نتیجے میں سزا یافتہ افراد ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ڈیلی ڈان کے مطابق نیب کے نئے چیئرمین آفتاب سلطان اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چلینج نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں:

پارٹی قیادت تیاری کرلے، جلد کال دینے والا ہوں، عمران خان

معلوم رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کو 7 سال اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی، مریم نواز کو جرم میں معاونت کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔

ایون فیلڈ کیس میں ہی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو 10 سال قید کی سز اسنائی گئی تھی۔

بعدازاں جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مریم نواز اور ان کے شوہر محمد صفدر کو تمام الزامات سے بری کردیا۔

Related Posts