نارتھ کراچی کے صنعتکاروں ورکرزکی ویکسی نیشن یقینی بنائیں، وزیرصنعت وتجارت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Minister Industries Sindh visits Capt. A Moiz Khan Vaccination Centre

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :وزیرصنعت وتجارت سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو نے نارتھ کراچی صنعتی ایریا کے صنعتکاروں سے کہا ہے کہ وہ کورونا وبا پر قابوپانے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے ورکرز کی ترجیحی بنیادوں پرویکسی نیشن یقینی بنائیں اور فیکٹریوں میں ایسی حکمت عملی اختیار کریں کہ جس کی بدولت ورکرزکے لیے ویکسین لگانا ضروری ہو جائے تا کہ صوبہ سندھ کو اس مہلک وبا سے پاک کیا جاسکے۔

یہ بات انہوں نے ناتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری( نکاٹی) کے زیر اہتمام نکاٹی ویلفیئر کلینک میں حکومت ِسندھ کے تعاون سے قائم’’ کیپٹن اے معیز خان ویکسینیشن سینٹر‘‘ کے دورے کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان،نکاٹی ویلفیئر کے صدر سجاد وزیر ، سینئر نائب صدر نکاٹی شبیر اسماعیل،نائب صدر نعیم حیدر اور سی ای او این کے آئی ڈی ایم سی صادق محمد، سابق صدر و سینئر ممبر ایگزیکٹو کمیٹی سید عثمان علی، سابق صدر سید طارق رشید، چیف ڈی ایم سی محمد فاروق کھاتوڑا و دیگر ممبران بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

وزیرصنعت وتجارت سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو نے نکاٹی ویلفیئر کلینک میںکورونا ویکسی نیشن سے متعلق انتظامات کو سراہا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہاکہ نکاٹی ویلفیئر نے اس سلسلے میں جو اقدامات کیے ہیں وہ قابل تحسین ہیں اورامید ہے کہ نکاٹی ویلفیئر کلینک ایسے ہی جذبے کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔

مزید پڑھیں:صوبائی وزیرصنعت وتجارت کا سائٹ صنعتی ایریا کا دورہ

نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان نے کہاکہ نکاٹی ویلفیئر کلینک نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں کام کرنے والے مزدور طبقے اور اس سے ملحقہ آبادیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔

انہوں نے صوبائی وزیر سے سندھ حکومت کی جانب سے اسٹاف مہیا نہ کرنے کا شکوہ کیاجس پر صوبائی وزیر نے موقع پر موجود ڈپٹی کمشنر سنٹرل کوعملہ مہیا کر نے کے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر نکاٹی ویلفیئر کے صدر سجاد وزیر نے صوبائی وزیرکو نکاٹی ویلفیئر کلینک کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ یومیہ بنیاد پر نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا اور اس سے ملحقہ ایریا میں کام کرنے وا لے ورکرز کو ویکسین لگائی جارہی ہے اور اس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے نیز یہاں بہترین طبی سہولیات میسر ہیں جس سے مزدور طبقہ سمیت ان کے اہل خانہ اور آس پاس کی آبادیوں کے مکین مستفید ہورہے ہیں۔

Related Posts