مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ سے متعلق حقائق بتادیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ سے متعلق حقائق بتادیئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ سے متعلق حقائق سے پردہ ہٹا دیا، سابق ٹیم ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ مایوس کن صورتحال میں ہے۔

مکی آرتھر کا کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے بعد ہم لاہور واپس آگئے، ہم نے آسٹریلوی دورے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، ہم نے تو ٹیم اور کمبینیشن کے بارے میں بھی سوچ لیا تھا لیکن جب پاکستان پہنچے تو یہاں مکمل خاموشی تھی۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ریویو کے اجلاس میں وقفہ آیا میں نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ سے لاجسٹک پر بات کی لیکن میں حیران تھا کہ اس ریویو میں اتنی بریک کیوں آگئی ہے۔

ذکا اشرف ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہتے تھے، میں نے، گرانٹ بریڈ برن اور مینجر ریحان الحق نے انہیں پریزینٹیشن دی۔

انہوں نے کہا کہ ریویو تو بس ایک ڈرامہ تھا میرے لیے ذکا اشرف کی زیادہ عزت ہوتی اگر وہ مجھے سیدھا بول دیتے، مجھے یہ اس وقت سب ڈرامہ لگا جب محمد حفیظ پہلے ہی پی سی بی آفس میں بیٹھے تھے۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ساڑھے سات بجے تک خط و کتابت کر کے ڈربی شائر کے کام پر نکل جاتا، گھر واپس آکر میں زوم پر گرانٹ بریڈ برن سے بات کرتا۔مجھے اچھا کنٹریکٹ ملا اور میں نے پاکستان ٹیم ساتھ کام کیا، میں صبح ساڑھے پانچ اٹھ جاتا تھا۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ اس دوران مجھے کان میں آہستہ سے بتایا گیا کہ ذکا اشرف مجھے اکیلے میوزیم میں ملنا چاہتے ہیں، ذکا اشرف نے بہت سوالات پوچھے اور پھر کہا کہ ہم سپورٹ اسٹاف اور کپتان کو ہٹانے جا رہے ہیں۔

Related Posts