کراچی پولیس کی کارروائی، زبردستی گھر میں قید میکسیکن خاتون بچے سمیت بازیاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس کی کارروائی، زبردستی گھر میں قید میکسیکن خاتون بچے سمیت بازیاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زبردستی گھر میں قید اور حبسِ بے جا میں رکھی گئی میکسیکن خاتون کو بچے سمیت بازیاب کرا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میکسیکن خاتون کو بچے سمیت حبسِ بے جا میں رکھنے کا انکشاف سامنے آنے کے بعد پولیس نے قونصل خانے کی درخواست پر کارروائی کی۔

پولیس کی کارروائی کے دوران میکسیکن خاتون بیٹے سمیت بازیاب کرا لی گئی۔ غیر ملکی خاتون نے 4 سال قبل 2017ء میں پاکستانی شہری سے شادی کی تھی۔

میکسیکن خاتون نے کہا کہ میرا پاکستانی شوہر اور سسرالی رشتہ دار مجھ پر تشدد کرتے تھے۔ میں اردو اور انگریزی زبان نہیں جانتی اور اپنے ملک واپس جانا چاہتی ہوں۔

خاتون کا تفصیلی بیان مترجم کی مدد سے قلمبند کیا جارہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے بیان کے بعد مقدمہ درج کرنے کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا اور حبسِ بے جا میں رکھنے کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل خاتون نے تاوان کے لیے اپنے ہی 10 سالہ بچے کو اغواء کرلیا۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل ( اے وی سی سی ) اور ضلع ایسٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 6 گھنٹے میں بچے کو بازیاب کرالیا۔

قبل ازیں پولیس کے مطابق 3 ماہ قبل 10 سالہ بچے احمد علی کے والد اسد اللہ سے موبائل فون پر تاوان کی رقم طلب کرتے ہوئے دھمکی دی گئی کہ پولیس کو اطلاع دینے پر بچے کو جان سے مار دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پولیس اور اے وی سی سی کی کارروائی،10سالہ بچہ بازیاب،والدہ گرفتار

Related Posts