ملتان میں میپکو ٹیموں کی کارروائی: 1520 بجلی چور گرفتار، بھاری جرمانے عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملتان میں میپکو ٹیموں کی کارروائی: 1520 بجلی چور گرفتار کر لیے گئے
ملتان میں میپکو ٹیموں کی کارروائی: 1520 بجلی چور گرفتار کر لیے گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبہ پنجاب کے  بڑے شہر ملتان میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے میپکو کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 1 ہزار 520 بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا  جن پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے ڈائریکٹر برائے تعلقاتِ عامہ جمشید نیازی کے مطابق فروری کے دوران 22 لاکھ 61 ہزار یونٹس کا پتہ چلایا گیا جن میں بجلی چوری کی شکایت تھی۔

بجلی چوری کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے میپکو ٹیموں نے 1 ہزار 520 بجلی چوروں کو پکڑ لیا جن کے خلاف مجموعی طور پر 32 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔

میپکو ٹیموں کے پکڑے گئے بجلی چور صارفین پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ بجلی چوروں کو مجموعی طور پر 3 کروڑ 79 لاکھ روپے کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق رکن قومی اسمبلی اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کو آئل ٹینکر عملےکےاغوا اورتیل چوری کے مقدمے میں مظفر گڑھ پولیس نے ملتان سے گرفتارکرلیا۔

سابق رکن قومی اسمبلی جمشیددستی کو مظفرگڑھ پولیس نے12 روز قبل گیلانی ہاؤس کےقریب سےگرفتارکیا۔ ان پر آئل ٹینکرعملےکواغوااورتیل چوری کامقدمہ درج ہے۔

مزید پڑھیں:  جمشیددستی آئل ٹینکر سے تیل چوری کرنےکے الزام میں گرفتار

Related Posts