اداکارہ مہوش حیات کا ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو ”مرد” بننے کا مشورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mehwish Hayat snaps back at Aamir Liaquat

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : اداکارہ مہوش حیات اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے درمیان شدید لفظی جنگ جاری ہے، اداکارہ نے عامر لیاقت کو مرد بننے کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب عامرلیاقت نے نام نہ لیتے ہوئے بھی بھارتی فلم کا ایک منظر شیئر کرتے ہوئے مبشر لقمان اور فواد چوہدری کے تنازع کوبیان کردیا۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے گزشتہ روزلاہورمیں ایک شادی کی تقریب کے دوران ٹی وی اینکرمبشر لقمان کو تھپڑرسید کیا تھا جس پر پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے عامرلیاقت حسین نے بالی ووڈ کی ایک فلم کرما کا منظر شیئر کرتے ہوئے اس واقعے کوجیسی کرنی ویسی بھرنی سے تشبیہ دے دی۔

عامر لیاقت حسین نے یہ بھارتی ڈائریکٹر سبھاش گئی کی سال 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم کرما سے لیا ہے۔فلم کا یہ منظر انوپم کھیر اور دلیپ کمار پر فلمایا گیا ہے جس میں دلیپ کمار، انوپم کھیرکو ایک زوردار تھپڑ رسید کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:فواد چوہدری نے حریم شاہ کی وجہ سے مبشر لقمان کو بھری محفل میں تھپڑ جڑدیا

جواب میں اداکار نے کہا کہ ڈاکٹر ڈینگ کوآج پہلی بار کسی نے تھپڑ مارا ہے اور اب تم جب تک زندہ رہو گے اس تھپڑ کی گونج تمہیں یاد رہے گی، مجھے تمہارا یہ تھپڑ بھولے گا نہیں۔

جواب میں دلیپ کمار کا ڈائیلاگ ہے بھولنا چاہیے بھی نہیں۔یہ کلپ شیئر کرتے ہوئے عامر لیاقت نے اپنی ٹویٹ میں دلیپ کمار کو بڑا اداکار قرار دیتے ہوئے لکھا کہ کرما کا مطلب بولے تو جیسی کرنی ویسی بھرنی، اس کلپ کا کسی کے تھپڑ اور تھپڑ کی گونج یاد دلانے سے کوئی تعلق نہیں۔

اگر کہیں کردار آپس میں ملتے نظر آئیں تو تعلق اتفاقی ہوگا۔ عامر لیاقت نے تو متنبہ کردیا کہ اس کلپ کا کسی کے تھپڑ اور اس کی گونج سے کوئی تعلق نہیں لیکن سمجھنے والے بخوبی سمجھ گئے کہ صاف چھپتے بھی نہیں، سامنے آتے بھی نہیں کے مصداق ان کا اشارہ فواد چوہدری اور مبشرلقمان کی جانب ہے۔

صارفین نے اس ٹویٹ سے خوب لطف اٹھاتے ہوئے دلچسپ تبصروں کے ساتھ ساتھ عامر لیاقت کو بھی سراہا۔

اداکارہ مہوش حیات نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کو ایران امریکا کشیدگی پر بیان دینے کے بعد آئٹم گرل کا طعنہ مارنے پر ایک ٹوئٹ کے جواب میں اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘یہ آئٹم گرل اپنی رائے دینے کا جمہوری حق استعمال کررہی ہے جبکہ آپ صرف طعنہ بازی کرسکتے ہیں اور کچھ نہیں، مرد بنیں۔عامر لیاقت نے مہوش حیات کو تنقید کا نشانہ بنانے ہوئے ‘آئٹم گرل کہا تھا۔

Related Posts