گلوکارہ میشاء شفیع نے یوگا میں گریجوایشن کی ڈگری حاصل کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میشا شفیع نے قانون کا مذاق بنایا ہوا ہے۔ جوڈیشنل عدالت گلوکارہ پر برہم
میشا شفیع نے قانون کا مذاق بنایا ہوا ہے۔ جوڈیشنل عدالت گلوکارہ پر برہم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: گلوکارہ میشاء شفیع نے بطور ٹیچر یوگا میں گریجوایشن مکمل کرلی ہے۔ اتوار کے اعلان کرتے ہوئے میشاء شفیع نے کہا ہے کہ انہوں نے 200 گھنٹوں کی یوگا کی تربیت مکمل کرلی ہے اور اب وہ سرٹیفائیڈ یوگا ٹیچر ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر میشاء شفیع نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ” گریجوایشن ڈے “۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meesha Shafi (@meesha.shafi)

انہوں نے مزید کہا کہ ” یہ میرا سالوں پرانا خواب جو پورا ہوگیا۔ وبائی مرض کے دوران یوگا کی تربیت مکمل کرنا ایک نعمت سے کم نہیں تھا۔ مشق کے دوران مجھے جسمانی ، جذباتی اور ذہنی آسودگی کا ایک حیرت انگیز احساس ہوا۔

میشاء شفیع کا کہنا ہے کہ ” یوگا ایک تحفہ ہے جو دینا سکھاتا ہے۔” میشاء شفیع نے ریحان بشیر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے 7 سال قبل یوگا سے انہیں متعارف کرایا تھا۔ گلوکارہ کا کہنا ہے کہ یوگا نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے۔

میشاء شفیع نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مزید لکھا ہے کہ ” موجودہ وبائی مرض اور دماغی صحت کے لیے یوگا بہت ضروری ہے۔ ” انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی یوگا کی کلاسز لینے اور صحت مند زندگی گزارنے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملیر کینٹ پولیس کی کارروائی، پولیس وردی میں واردات کرنے والا گروہ گرفتار

Related Posts