اداکارہ میرا امریکا سے پاکستان واپس پہنچنے کے بعد ایک بار پھر منظر سے غائب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا میں پاگل ہونے کی خبروں پر میرا کا رد عمل سامنے آگیا
امریکا میں پاگل ہونے کی خبروں پر میرا کا رد عمل سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور : پاکستانی اداکارہ میرا کو کورونا وائرس کے دوران 300 مسافروں کے ساتھ وطن واپس آنے کے بعد قرنطینہ مرکز بھیج دیا گیا ہےجس کے باعث اداکارہ میرا 14 روز کیلئے منظر سے غائب ہوگئی ہیں۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے واشنگٹن اور ڈھاکہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے متصل پروازیں چلائی تھیں جس کے ذریعے 3 سو سے زاہد پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

امریکا اور بنگلہ دیش سے خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس آنیوالے مسافروں کو سخت اسکریننگ کے بعد 14 روز کیلئے قرنطینہ مرکز بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہزاروں  پاکستان مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں جن کو واپس لانے کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی جانب سے خصوصی پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

اداکارہ میرا نے گزشتہ دنوں اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعظم پاکستان سے وطن واپسی کیلئے مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔

مزید پڑھیں: جلد پاکستان واپس آکرمکرہ چہرے قوم کے سامنے لاؤں گی، میرا

اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ وہ شوٹنگ کیلئے امریکا گئی تھیں تاہم دیگر ٹیم کے وطن واپس لوٹ آنے کے بعد امریکا میں لاک ڈاؤن کے باعث وہ نیویاریک میں پھنس گئی تھیں جہاں انہوں نے اپنی گلابی انگریزی میں نیویاک کے ایک شاپنگ مال میں ویڈیو بناکر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

Related Posts