جلد پاکستان واپس آکرمکرہ چہرے قوم کے سامنے لاؤں گی، میرا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا میں پاگل ہونے کی خبروں پر میرا کا رد عمل سامنے آگیا
امریکا میں پاگل ہونے کی خبروں پر میرا کا رد عمل سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ جلد پاکستان واپس آ کر مکروہ چہرے بے نقاب کروں گی،انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ حق اورانصاف کی بات کرتی ہوں،اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتی، میرے مشکل وقت میں فنکار برادری میرے ساتھ کھڑی ہوتی بلکہ میرے بارے میں اُلٹی سیدھی باتیں کی گئیں۔

میرا کا کہنا تھا کہ ڈریس ڈیزائنر بی جی نے جو بات کی اس نے مجھے انتہائی غمگین کیا اور میں اسے بھلا نہیں سکوں گی۔ میں بی جی کیلئے یہی دعا کرتی ہوں کہ خدا کی ذات انہیں ہدایت دے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگراس مشکل وقت میں فنکار ایک دوسرے کے کام نہیں آئیں گے تو باہر سے کون آکر ہماری مدد کرے گا۔ اس کڑے وقت میں مجھے پتہ چل گیا ہے کہ کون میر ے ساتھ کھڑا ہے۔

آج کل کے زمانے میں لوگ منہ پر کچھ بات کرتے ہیں اور پیٹھ پیچھے کچھ کہتے ہیں،میں جلد پاکستان آؤں گی اوربہت سے مکروہ چہروں کو بے نقاب کروں گی اور مجھے اس وقت کا شدت سے انتظار ہے۔

Related Posts