ماورا حسین کی گود میں نومولود بچی کون ہے، خود بتادیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماورا حسین کی گود میں نومولود بچی کون ہے، خود بتادیا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی نومولود بھانجی جہاں آرا سعید کو گود میں اٹھائے پیاری سی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ساتھ ہی انہوں نے ایک دعائیہ پیغام جاری کردیا۔

ماورا حسین نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور وی جے کیا اور بعد میں کئی ہٹ ڈراموں کے ساتھ ساتھ ایک بالی ووڈ فلم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اداکارہ کا تعلق باصلاحیت خاندان سے ہے،ان کی بہن عروہ حسین ایک بہت ہی کامیاب اداکارہ اور پروڈیوسر ہیں جبکہ ان کے بہنوئی فرحان سعید موسیقی پاکستان کے بہترین گلوکار ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MAWRA (@mawrellous)

عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی خبریں کچھ عرصے قبل سامنے آرہی تھیں، لیکن ان دونوں نے نہ ہی اس خبرکی تصدیق کی اور نہ ہی اس پر کوئی ردعمل دیا لیکن سال 2023 میں ان افواہوں پر فل اسٹاپ لگاتے ہوئے ایک عید پر اس جوڑے نے دلکش تصویر جاری کر کے اپنی شادی کے قائم ہونے کا اعلان کردیا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جہاں آرا کی خالہ ماورا نے دو تصاویر شیئر کیں جن میں سے پہلی ان کے خود کے بچپن کی تھی اور دوسری میں انہوں نے اپنی بھانجی کا ہاتھ تھامہ ہوا ہے اور ساتھ کیپشن لکھا کہ‘ہم نے آج ایک ماہ قبل بے بی عروہ کو خوش آمدید کہا۔ ہماری آرا۔ ماشائاللہ الحمدللہ’۔

ماہرہ کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ آپ کو ہر وہ چیز نصیب ہو گی جو اس دنیا میں اچھی ہے انشاء اللہ‘۔میری ننھی ٹوٹی کو ایک مہینہ مبارک ہو، تمہاری خالہ ہمیشہ تم سے محبت کریں گی۔

Related Posts