سوئی سدرن نے رمضان المبارک میں یزیدیت کی انتہا کردی، مولانا عظیم اللہ عثمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جمعیت علمائے اسلام شیرشاہ کے امیر مولانا عظیم اللہ عثمان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں سوئی سدرن گیس انتظامیہ یزیدیت کی مثال بن چکی ہے۔ سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی مکمل بندش ناقابل برداشت ہے۔

شیرشاہ کالونی سمیت اکثریتی علاقوں میں سوئی گیس کی مکمل بندش سے شہری دوہری اذیت کا شکار ہیں۔ سوئی سدرن گیس کا ادارہ آخر کس مقصد کیلئے بنایا گیا ہے؟ سوئی سدرن گیس انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور اپنا قبلہ درست کرے۔ سوئی سدرن گیس کی نجکاری ناگزیر ہوچکی۔

یہ بھی پڑھیں:

زلمے خلیل زاد کی حمایت سے ثابت ہوگیا عمران خان بیرونی ایجنٹ ہیں، علامہ راشد سومرو

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کیلئے آئے ہوئے اہل علاقہ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا عظیم اللہ عثمان نے کہا کہ رمضان المبارک کی بابرکت ساعات میں سوئی سدرن گیس اور کے الیکٹرک انتظامیہ عوام کیلئے عذاب بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کے بعد اب سوئی گیس کی بندش ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کا ادارہ یزیدیت کی مثال بن چکا ہے۔ عین سحر و افطار کے وقت گیس کی بندش سمجھ سے بالاتر ہے۔ گیس لائنیں بری طرح ڈیمیج ہوچکی ہیں، کوئی پرسان حال نہیں۔

مولانا عظیم اللہ عثمان نے مزید کہاکہ عوام پہلے ہی بدترین مہنگائی کی چکی میں پس چکے ہیں، رہی سہی کسر بجلی اور گیس کی بندش نے پوری کردی ہے۔ سندھ حکومت یا تو ان اداروں کی نجکاری کرے یا انہیں نکیل ڈالے، بصورت دیگر شدید عوامی ردعمل مجبوری ہوگی۔

Related Posts