زلمے خلیل زاد کی حمایت سے ثابت ہوگیا عمران خان بیرونی ایجنٹ ہیں، علامہ راشد سومرو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف زمین بوس ہونا شروع ہوچکی ہے،عمران خان کی بہکی بہکی باتوں سے واضح ہوچکا کہ وہ سیاسی طور پر ناکام ہوکر دھونس دھمکیوں اور مرنے مارنے پر اتر آئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام ضلع کیماڑی کے امیر قاری محمد عثمان سے ان کے جوانسال داماد قاری ریاض اللہ کے انتقال پر تعزیت کے دوران جماعتی رہنماؤں سے گفتگو اور اپنی رہائش گاہ پر افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ راشدمحمود سومرو کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی پارٹی سیاسی موت مررہے ہیں ملک کی بہتری کیلئے پی ٹی آئی کے پاس نہ پہلے کوئی وژن تھا نہ اب کوئی پلان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چیف جسٹس کے اختیارات محدود، عدالتی اصلاحات بل قومی اسمبلی سے منظور

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا خطرناک منصوبہ فوج کو کمزور کرکے ملک کو تین حصوں میں تقسیم کرنا تھا جس کا عندیہ وہ دے چکے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پوری سیاست فوجی اور عدالتی اسٹیبلشمنٹ کے مرہون منت ہے، ان کی سیاست سے ثاقب نثار، جنرل باجوہ اور جنرل پاشا اور فیض حمید سمیت چندحالیہ ججز کو نکال دیا جائے تو صرف سازشی عمران باقی رہ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حرمین شریفین میں تعینات ‘عمرہ سیکورٹی فورس’ کیا کیا فرائض انجام دیتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے عمران خان خود سے بیزار آچکے ہیں، وہ کبھی گھر میں پولیس کے ہاتھوں اور کبھی زہرخوری سے اپنے مرنے کی پیش گوئی کرتے ہیں، کیا یہ کسی باوقار سنجیدہ اور محب وطن سیاست دان کا لب ولہجہ ہوسکتا ہے، کیا ملک کو بدنام کرکے مغرب کی خوشنودی کیلئے اتنا کوئی گرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی کسی پر مغربی ایجنڈے کی قلعی کھلنے کی کسر رہ گئی ہو تو سی آئی اے ایجنٹ اور پاکستان دشمن زلمے خلیل زاد جیسے بدقماش کی جانب سے مسلسل حمایت عمران کا پردہ چاک کرنے کیلئے کافی ہے۔

Related Posts